ETV Bharat / state

کرناٹک کے حسان رضا سائیکل سے حج کا سفرجاری، مرادآباد پہنچنے پر والہانہ استقبال - اُن کے اس سفر سے متعلق اہم بات

کرناٹک کے رہنے والے حسان رضا سائیکل کے ذریعہ حج کے مبارک سفر پر روانہ ہوئے۔حسان رضا اترپردیش کے مرادآباد پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا۔ Hajj Pilgrimage By Bicycle

کرناٹک کے رہنے والے حسان رضا سائیکل سے حج کے مبارک سفر پر روانہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 3:03 PM IST

کرناٹک کے رہنے والے حسان رضا سائیکل سے حج کے مبارک سفر پر روانہ

مرادآباد: کرناٹک سے ایک نوجوان نے حج کا سفر شروع کیا ہے۔ اُن کے اس سفر سے متعلق اہم بات یہ ہے کہ وہ اس سفر کو سائیکل کے ذریعہ پورا کریں گے۔ وہ اس سفر کے لئے جوش سے لبریز ہیں۔ حسان رضا نام کے اس شخص کا گزر آج مرادآباد سے ہوا۔

اس موقع پر ہم نے ان سے بات چیت کی۔ انہوں نے مبارک سفر سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے بتایا کہ وہ کرناٹک صوبے کے باگل کوٹا ضلعے سے تعلق رکھتے ہیں اور ڈھائی مہینے قبل وہاں سے حج کے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اب وہ علیگڑھ، لکھنو کے راستے نیپال اور چین ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچیں گے۔ اپنے سفر کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تقریبا ساڑھے چھ مہینے میں وہ سعودی عرب پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:برقعہ فیشن کا حصہ نہیں: جمعیت علماء ہند فیشن شو میں مسلم لڑکیوں کے برقعہ کے استعمال پر سخت برہم

جب ان سے سوال کیا گیا کہ سائیکل سے حج کا سفر پورا کرنے کے لیے انہوں نے کیسے سوچا اس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان سے پہلے بھی کچھ لوگ حج کے سفر پر پیدل یا بذریعے سائیکل نکلے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے کیرالہ کے شہاب کا بھی ذکر کیا جو پیدل حج کے سفر پر نکلے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لوگوں سے مجھے بھی ترغیب ملی اور میں حج کے سفر پر نکلا ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ سائیکل سے اپنے سفر کے بارے میں انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح بذریعہ روڈ سائیکل پر چلنے سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.