خزانچی لاکھوں روپے غبن کرنے کے بعد فرار - غبن کرنے کے بعد فرار
ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور کے مچھلی شہر میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخ میں کام کرنے والے خزانچی کے خلاف 2 لاکھ 20 ہزار روپے غبن کیے جانے کے الزام میں بینک نے دھوکہ دہی اور غبن کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
پولیس کے مطابق اسٹیٹ بینک کے برانچ منیجر ارون کمار جیسوال نے پولیس کو دی گئی اپنی تحریر میں کہا کہ ان کی شاخ میں کام کر رہے سابق خزانچی چندر بہادر گوتم نے اپنے میعاد کار کے دوران آدھا درج کھاتہ ہولڈروں کے کھاتے سے فرضی ڈھنگ سے پیسے نکال لیے۔
انہوں نے بتایا کہ محترمہ فوٹو دیوی کے کھاتے سے 75 ہزار روپے، انیتا دیوے کے کھاتے سے 40 ہزار روپے، نگینہ کے کھاتے سے 15 ہزار روپے، امینہ دیوی کے کھاتے سے 25 ہزار روپے، میرا دیوی کے کھاتے سے 25 ہزار روپے اور امرتا دیوی کے کھاتے سے 40 ہزار روپے خزانچی نے فرضی انگوٹھے کا نشان اور دستخط کر کے خود سے نکلا لیے۔
انہوں نے بتایا کہ بینک کو اس کی جانکاری کھاتہ ہولڈروں کی شکایت کے بعد ہوا۔ خزانچی اسی وقت سے فرار چل رہا ہے۔ آدھا درجن افراد کے کھاتوں سے دھوکہ دہی کر کے رقم نکالی گئی ہے۔ بینک نے ان سب کے پیسے واپس کردئے ہیں۔
kda
Conclusion: