ETV Bharat / state

Muslim Rashtriya Manch پاکستان سے پی او کے خالی کرانے کا مطالبہ، ریلی میں مسلم مذہبی رہنماؤں کی کثیر تعداد - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

مسلم راشٹریہ منچ کے بانی اندرییش کمار نے کہا ہے کہ پی او کے ہمارا ہے۔ اس کو پڑوسی ملک کو خالی کرنا ہوگا۔ ہم نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کردیا جہاں اب ترنگ پرچم لہرایا جا رہا ہے۔

پاکستان سے پی او کے خالی کرانے کا مطالبہ، ریلی میں مسلم مذہبی رہنماؤں کی کثیر تعداد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 5:15 PM IST

پاکستان سے پی او کے خالی کرانے کا مطالبہ، ریلی میں مسلم مذہبی رہنماؤں کی کثیر تعداد

لکھنؤ: لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں واقع کرائس چرچ سے مسلم راشٹریہ منچ کے بانی اندرییش کمار کی قیادت میں ترنگا یاترا نکالی گئی۔ جس کی تھیم تھی پی او کے کو خالی کرو' پی او کے' ہمارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں پاکستان نے کشمیر پر قبضہ کیا تھا لیکن بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کیا ترنگ پرچم لہرایا جاتا ہے اور شدت پسندانہ حملوں میں بھی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر کے ہر علاقے میں ترنگہ لہرایا جا رہا ہے اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے بھی ہندوستان زندہ باد کی آواز آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Juloos Gausiya In Lucknow لکھنؤ میں جلوس غوثیہ کا اہتمام، کئی علاقوں سے جلوس نکالے گئے

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اندریش کمار نے کہا کہ جن جاگرن کے ذریعے ہم یہ پیغام دے رہے ہیں کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا تھا رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پی او کے کو بغیر خون بہے حاصل کیا جائے یہی وجہ ہے کہ ہم شہر شہر میں ترنگا یاترا اور جن جاگرن کے ذریعے پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان پی او کے کو خالی کر دے۔ اندریش کمار کی قیادت والے ترنگا میں مسلم راشٹریہ منچ سے وابستہ خواتین اور مسلم مذہبی رہنماؤں کی تعداد اچھی خاصی تھی اور بیشتر مسلم خواتین کے ہاتھ میں پلے کارڈ تھے جس میں یہی نعرے لگا لکھے ہوئے تھے کہ پاکستان پی او کے کو خالی کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت پاکستان کے پی او کے میں کاروائی کرنے کے لیے پوری طریقے سے تیار ہے اس سے قبل اسی ماہ میں اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سندھی زبان کے تعلق سے منعقدہ پروگرام میں بیان دیا تھا کہ بھارت میں سندھی زبان بولنے والوں کی تعداد اچھی خاصی ہے اور ریاست سندھ سے آنے والے مہاجر پاکستانیوں کی تعداد بھی اچھی ہے لہذا پاکستان کو ریاست سندھ بھارت کے حوالے کر دینا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.