ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں یوتھ آئیکان اسعد ساجد کی جانب سے فورتھ ہاف میراتھن کا اہتمام کیا گیا۔ اس میراتھن میں دوسرے اضلاع کے 100 سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔
یوتھ آئیکان اسعد ساجد نے اپنے جم فٹنیس باکس کی جانب سے ”فٹ ہے تو ہٹ ہے” کی تھیم پر اس ہاف میراتھن کا انعقاد کیا تھا، اس کا مقصد لوگوں کو فیٹنیس اور صحت مند بنانے کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلق عوام کو بیدار کرنا بھی ہے۔ عالمی وبا کورونا کے اس دور میں لوگوں کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرنا ہے.
واضح رہے کہ یہ میراتھن شہر کے پرانے بس اسٹینڈ سے شروع ہوکر پولیس لائین چوراہا، چھایا، دھنوکھر طالاب، پیر بٹاون، پلہری چوراہا ہوتے ہوئے تقریبا 6 کلومیٹر کی دوری طے کرنے کے بعد جی آئی سی آڈوٹوریم کے قریب ختم ہوئی۔
مزید پڑھیں:
بابری مسجد شہادت کی 28ویں برسی پر ایودھیا میں امن و امان
اس ہاف میراتھن میں سیتاپور کے شرون کمار اول رہے جبکہ لکھنؤ کے روی کمار پال دوئم اور بارہ بنکی کے جتیندر کمار نے تیسرا مقام حاصل کیا.ہاف میراتھان میں شرکت کرنے والے لوگوں جم لطف بھی لیا ۔