نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کے سیکٹر-24 کے ای ایس آئی اسپتال کی او پی ڈی میں نصب الیکٹرک پینل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ بجلی کے پینل سے شروع ہونے والی آگ کچھ ہی دیر میں لکڑی کے کاؤنٹر تک پہنچ گئی۔
لکڑی کے کاؤنٹر میں جیسے ہی آگ لگی، بھیانک شعلے نکلنے لگے۔ جس سے ہسپتال کے احاطے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔حالانکہ ہسپتال کی او پی ڈی بند تھی۔ آگ لگنے سے رہائشی احاطے میں ایمرجنسی میں بھرتی لوگ تیزی سے باہر نکل آئے۔
چیف فائر آفیسر پردیپ کمار چوبے نے بتایا کہ تین فائر ٹینڈروں نے تقریباً تیس منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔ سی ایف او نے بتایا کہ آگ اسپتال کے گراؤنڈ فلور پر او پی ڈی میں نصب انورٹر اور الیکٹرک پینل میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
آگ بجھانے کا نظام کام نہیں کر رہا ہے:
آگ لگنے کے فوراً بعد فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم ای ایس آئی اسپتال پہنچ گئی۔ جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔ اس دوران ہسپتال میں نصب فائر فائٹنگ سسٹم کام نہیں کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Firing at AMU Medical College Canteen اے ایم یو میڈیکل کالج کی کینٹین میں فائرنگ
یہ امر اہم ہے کہ فائر ڈیپارٹمنٹ نے چند ماہ قبل ہی اسپتال کا معائنہ کیا تھا۔ پھر ہسپتال کا فائر سسٹم ٹھیک سے نہیں ملا۔ اس کے بعد فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دو بار نوٹس بھیجے گئے۔ اس کے بعد بھی اب تک آگ بجھانے کے انتظامات درست نہیں ہوسکے ہیں۔یہاں تو کوئی بھی کام حادثہ کا انتظار کرتا ہے اس کے بعد مکمل ہوتا ہے۔یہ ایک روایت سے بن گئی ہے۔