ETV Bharat / state

نوئیڈا: آگ لگنے سے دو بچیاں ہلاک - نوئیڈا فیز 3 تھانہ

نوئیڈا کے فیز 3 میں واقع ایک پانچ منزلہ مکان میں آگ لگ گئی جس کے سبب دو بچیاں ہلاک ہوگئیں۔

نوئیڈا: آگ لگنے سے دو بچیاں ہلاک
نوئیڈا: آگ لگنے سے دو بچیاں ہلاک
author img

By

Published : Aug 16, 2021, 7:50 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا فیز 3 تھانہ کے سیکٹر 122 میں واقع ایک پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں دو معصوم لڑکیاں جھلس کر ہلاک ہوگئیں جب کہ دیگر کو بچالیا گیا۔

نوئیڈا: آگ لگنے سے دو بچیاں ہلاک

ہلاک ہونے والی لڑکیوں کی شناخت کرتیکا (9 سال) اور رودراکشی (12 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ گھر میں آگ لگنے کی خبر پھیلتے ہی آس پاس کے لوگوں میں افراتفری پھیل گئی۔

آگ پانچ منزلہ عمارت کی نچلی منزل پر لگی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیا۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رامبن: تالاب میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک

حادثے کے دوران پہلی منزل پر رہنے والے پانچ افراد نے گیس پائپ (پی این جی) کی مدد سے نیچے اتر کر اپنی جان بچائی۔ ساتھ ہی کچھ لوگوں کو کپڑوں کی مدد سے نیچے لایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.