ETV Bharat / state

پریاگراج: بیوی اور بیٹے کا قتل، ملزم فرار - سفاک مرد نے بیوی اور بیٹے کا قتل کیا

ایک باپ نے اپنے ہی دو بیٹوں اور بیوی پر بہیمانہ حملہ کر کے قتل کردیا۔ اس بہیمانہ حملے میں ایک سات سالہ بیٹا اور بیوی کی موت ہوگئی ہے۔

پریاگراج: ایک باپ نے بیوی اور بیٹے کا قتل کیا

author img

By

Published : Sep 18, 2020, 1:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں کورون تھانہ کے تحت واقع بڑوکھرا گاؤں میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک شخص نے اپنے ہی دو بیٹوں اور بیوی پر بہیمانہ حملہ کر کے قتل کردیا۔ اس بہیمانہ حملے میں اس کے سات سالہ بیٹے اور بیوی کی موت ہوگئی ہے۔ ایک بیٹا میڈیکل کالج میں زیر علاج ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس فورس کی ایک بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ واقعہ کو انجام دینے والے ملزم باپ اب بھی فرار ہے۔

پریاگراج: ایک باپ نے بیوی اور بیٹے کا قتل کیا

والد پشپراج سنگھ نے اپنی بیوی اور دو معصوم بیٹوں پر کلہاڑی سے حملہ کیا۔ اس حملے میں سات سال کا بیٹا راج اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس کے بعد بیوی اسپتال میں ہی دم توڑ گئی۔ بڑا بیٹا شدید زخمی ہے، جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اہل خانہ نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی رات دیر گئے جھگڑے کی وجہ سے قاتل باپ نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ جب لوگوں کو اطلاع ملی تو پولیس نے فون کرتے ہی قاتل باپ فرار ہوگیا۔ گاؤں کے آس پاس پولیس کی ایک بڑی تعداد تعینات کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سماج وادی یوتھ جن سبھا کا احتجاج

اہل خانہ لکھن راج نے بتایا کہ جمعرات کی دیر رات میرے چھوٹے بھائی نے اپنے بیٹے اور بیوی دونوں پر کلہاڑی سے حملہ کیا۔ جس کی وجہ سے ایک بیٹا اور بیوی کی موت ہوگئی۔ بڑے بیٹے کا علاج میڈیکل کالج میں جاری ہے۔ مقامی باشندہ لال کمار نے بتایا کہ پہلی رات گھر میں کسی چیز پر جھگڑا ہوا تھا، پھر اچانک رونے کی آواز آنے لگی۔ گاؤں والوں نے دیکھا تو پولیس کو اس کی اطلاع دی۔لیکن پولیس پہنچنے سے پہلے ملزم باپ پشپراج فرار ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.