ETV Bharat / state

Dead Body Found in Pratapgarh پرتاپ گڑھ میں ایک شخص کی لاش برآمد

author img

By

Published : Jan 22, 2023, 6:34 PM IST

پرتاپ گڑھ تھانہ جیٹھوارہ علاقے پورے موتی لال گاؤں کے باہر ایک شخص کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس موقع پر پہچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھیج دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے چالیس کلومیٹر مسافت پر تھانہ جیٹھوارہ علاقے پورے موتی لال گاؤں کے باہر اتوار کو ایک شخص کی لاش پائی گئی ،جس کا گمچھا سے گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او ابھشیک سروہی نے آج بتایا کہ ناگہ پور پورے موتی لال گاؤں کا باشندہ کرشن کمار یادو عرف پلّو 45 ہفتہ کو گاوں میں منعقد کرکیٹ ٹورنامنٹ دیکھنے گھر سے نکلا تھا، تاخیر شام واپس نہیں آنے پر اہل خانہ تلاش کرنے نکلے تو اس کی بائک گاوں کے باہر پائی گئی ۔آج اس کی لاش گاؤں سے باہر پائی گئی، جس کے گلے میں گمچھا بندھا ہوا تھا۔ بادی النظر یہ قتل کا واقعہ ہے۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج کر واقعہ کی تحقیات کی جارہی ہے ۔شکایت پر قتل کا کیس درج کیا جائے گا ۔

پرتاپ گڑھ میں اسی طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جہاں ایک دوکان کے مالک کی لاش آج صبح کمرے میں پھانسی پر لٹکی ملنے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ موصول اطلاع کے مطابق مکرا بازار واقع دوکان صبح کے وقت جب دیر تک نہیں کھلی تو لوگوں نے دوکان کے کمرے میں جاکر دیکھا۔ وہاں دوکان مالک آشیش کی لاش پھانسی کے پھندے سےلٹکی ہوئی ملی۔ اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ اطلاع ملنے پر کندھی تھانے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نیچے اتروایا اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ متوفی آشیش مغربی بنگال کا رہنے والا تھا اور یہاں پر کرایہ کی دوکان لے رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Yemeni Artist Dead Body Found یمن میں مشہور فنکار کی لاش گھر کی چھت پر لٹکی ہوئی ملی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.