ETV Bharat / state

سماج کے کمزور افراد کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے والا مرکز

author img

By

Published : Dec 17, 2020, 10:26 PM IST

رئیس رامپوری کلیان سنستھان کے سربراہ شریف الرحمن نے بتایا کہ ان کی تنظیم گذشتہ 12 برس سے ضرورت مند اور بے سہارا افراد تک امداد پہنچانے کے لئے اپنی مختلف سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔

A center that caters to the basic needs of the weaker sections of society in Rampur
سماج کے کمزور افراد کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے والا مرکز

ریاست اترپردیش کے رامپور میں ضرورت مند افراد کی مدد کرنے کے مقصد سے فلاحی تنظیم رئیس رامپوری کلیان سنستھان نے پرانے کپڑوں اور دیگر ضروری سامان کا ایک مرکز قائم کرکے ضرورت مندوں تک اس کو پہنچانے کا نظم کیا ہے۔

موسم سرما میں شدید سردی کو دیکھتے ہوئے سماجی اور فلاحی تنظیمیں بھی سرگرم عمل ہو گئی ہیں۔ رامپور میں معروف ادیب و شاعر رئیس رامپوری (مرحوم) کی یاد میں قائم فلاحی تنظیم رئیس رامپوری کلیان سنستھان نے غرباء و مساکین کو امداد پہنچانے کے مقصد سے ایک ایسے سینٹر کا قیام کیا ہے جہاں سے ضرورت مند افراد اپنی ضرورت کے کپڑے اور دیگر ضروری سامان لے جا سکتے ہیں۔

رئیس رامپوری کلیان سنستھان کے سربراہ شریف الرحمن نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ ان کی تنظیم گذشتہ 12 برس سے ضرورت مند اور بے سہارا افراد تک امداد پہنچانے کے لئے اپنی مختلف سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید سردی کو دیکھتے ہوئے یہاں پرانے گرم کپڑوں کا انتظام کیا جاتا ہے اور مختلف کالونیوں میں جاکر ضرورت مند افراد کو اس کی اطلاع دے دی جاتی ہے کہ وہ تنظیم کے سینٹر پہنچ کر اپنی ضرورت کے حساب سے کپڑے اور دیگر سامان لے سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شریف الرحمن نے کہا کہ اہل خیر حضرات اور دیگر افراد اپنے ضرورت سے زائد سامان کو ہمارے سینٹر میں پہنچا دیتے ہیں۔ اسی طرح کچھ لوگ نئے اور استعمال شدہ کپڑوں کو یہاں دے جاتے ہیں جس کو ان کی تنظیم کے رضاکار بہترین طریقہ سے دھلواکر اور استری وغیرہ کرکے ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کرتے ہیں۔

رئیس رامپوری کلیان سنستھان کی جانب سے بے روزگار افراد کو مختلف چھوٹے موٹے روزگار سے بھی جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی لاوارث میتوں کی تدفین کے لئے کفن وغیرہ کا بھی یہاں انتظام ہے۔

بہرحال تنظیم کی ان مثبت کوششوں سے جہاں سماج کے کمزور افراد کی بنیادی ضرورتیں پوری ہو رہی ہیں وہیں اس طرح کے کاموں سے معروف شاعر و ادیب رائیس رامپوری کی روح کو صدقۂ جاریہ کا ثواب یقیناً پہنچ رہا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.