ETV Bharat / state

Case File Against Tractor Driver: روڈ شو میں ٹریکٹر ڈرائیورسمیت ریلی منتظم کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : May 9, 2023, 4:10 PM IST

ضلع علی گڑھ میں گزشتہ روزسابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے روڈ شو میں شامل ٹریکٹر کے ڈرائیورسمیت ریلی کے منتظم کے خلاف پولیس نے سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کیا ہے۔

روڈ شو میں ٹریکٹر ڈرائیورسمیت ریلی منتظم کے خلاف مقدمہ درج

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں گزشتہ روز سماج وادی پارٹی کے قومی صدر سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنے پارٹی کے میئر امیدوار حاجی ضمیر اللہ کی حمایت میں جمالپور علاقے میں ایک روڈ شو میں حصہ لیا تھا، جس میں ایک ٹریکٹر نما جے سی بی پر ایک درجن سے زائد کارکنان سوار تھے۔ جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا تھا ان کے خلاف آج تھانہ سول لائن میں ٹریکٹر کے ڈرائیور سمیت ریلی کے منتظم کے خلاف ٹریفک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

روڈ شو مشکل سے ایک کلومیٹر کا تھا جو جمال پور سے شروع ہو کر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینیٹری گیٹ پر اختتام ہوا۔ روڈ شو میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان موٹر سائیکل، کار، پیدل اور ایک ٹریکٹر نما جے سی بی پر تقریبا ایک درجن افراد سوار تھے، جس سے ایک بڑا حادثہ بھی پیش آسکتا تھا۔ٹریکٹر ڈرائیور اور ریلی منتظم کے خلاف درج مقدمہ سے متعلق سرکل افسر (سی او) اشوک کمار سنگھ نے بتایا کہ تھانہ سول لائن کے جمال پور میں سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کا روڈ شو منعقد کیا گیا تھا، جس میں جے سی بی نما ٹریکٹر کا استعمال کیا گیا تھا، اس دوران لوگوں کو اس کے اوپر بٹھایا گیا۔ ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹریکٹر خطرناک انداز میں چلایا گیا تھا جس سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہوسکتا تھا۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی اور لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے تناظر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ٹریکٹر ڈرائیور اور ریلی آرگنائزر کے خلاف مناسب دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Civic Pool In Meerut میرٹھ میں اکھلیش یادو کا روڈ شو

واضح رہے بلدیاتی انتخابات میں ضلع علی گڑھ سے سماجوادی پارٹی کے میئر امیدوار سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ اور کونسلر کے لئے تقریبا 67 امیدوار میدان میں ہیں ،جن کی حمایت میں روڈ شو کرنے اکھلیش یادو گزشتہ روز آئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.