ETV Bharat / state

Road Accident In Barabanki: بارہ بنکی میں کار نے اسکوٹی کو ٹکر ماری

author img

By

Published : Jul 26, 2022, 5:36 PM IST

بارہ بنکی میں منگل کی دوپہر سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک کار سڑک کے کنارے کھڑی اسکوٹی کو ٹکر مارتے ہوئے دور تک رگڑ کھاتی چلی گئی۔ حالانکہ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ وہاں موجود لوگوں نے کار کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ Road Accident In Barabanki

بارہ بنکی میں کار نے ماری اسکوٹی کو ٹکر، بڑا حادثہ ٹلا

اتر پردیش: بارہ بنکی میں منگل کی دوپہر ایک ایسا سڑک حادثہ پیش آیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ دراصل شہر کے سب سے مصروف علاقے گردوارہ روڈ پر ایک کار کھڑی کو اسکوٹی گھسیٹتے ہوئے دور تک لے گئی۔ حالانکہ اس حادثے میں اسکوٹی کے پرخچے اڑ گئے۔ اسکوٹی مالک نے کار اپنے قبضے میں لے لی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسکوٹی کو جو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے پیسے دیے جائیں یا نئی اسکوٹی خرید کر دی جائے۔Road Accident In Barabanki

بارہ بنکی میں کار نے ماری اسکوٹی کو ٹکر، بڑا حادثہ ٹلہ

واضح رہے کہ بیگم گنج سے لکھنؤ روڈ تک جانے والی تقریبآ 400 میٹر کی روڈ مصروف رہتی ہے۔ یہاں اس قدر ٹریفک ہے کہ گاڑیان تیز رفتار میں چلنا ممکن ہی نہیں ہے، لیکن منگل کی دوپہر ایک نوجوان کار کو اس قدر رفتار میں لایا کہ سڑک کنارے کھڑی اسکوٹی کو تقریبآ 20 میٹر رگڑتے ہوئے اس پر چڑھا دی۔ لوگوں کے مطابق اگر اسکوٹی کے آگے کوئی ہوتا تو اس کی جان جا سکتی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار ڈرائیور نابالغ ہے اور وہ اپنی ولدیت تک نہیں بتا پا رہا تھا۔ بعد میں پتا چلا کہ وہ موٹر میکینک ہے جو سروسنگ پر آئی گاڑی کا ٹرائل لے رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Barabanki: پوروانچل ایکسپریس وے پر سڑک حادثہ، آٹھ افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.