ETV Bharat / state

'بہتر صحت کے لیے متوازن اور صحت بخش غذا لازمی'

ماہر غذائیات روپالی کے مطابق صحت مند زندگی گزارنے کے لیے صرف صحت مند غذا کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ انسان کو دیگر لوازمات بھی پورے کرنے چاہیے۔

awareness camp
awareness camp
author img

By

Published : Mar 17, 2021, 8:51 PM IST

نوئیڈا میڈیا کلب میں انڈو گلوبل سوشل سروس سوسائٹی اور ڈبلیو ایچ ایچ کی جانب سے سیکٹر 29 نوئیڈا میڈیا کلب میں ٫٫بھومیکا،، مہم کے تحت صاف اور صحت بخش غذا پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد لوگوں کو بہتر اور صحت بخش غذا سے آگاہ کرنا تھا۔ ورکشاپ میں ماہر ڈائٹیشین روپالی ملہوترا نے نامیاتی(آرگینک) کھانے کے فوائد اور اسے کب اور کیسے کھایا جائے اس پر روشنی ڈالی۔

'بہتر صحت کے لیے متوازن اور صحت بخش غذا لازمی'

ماہر غذائیات روپالی کے مطابق صحت مند زندگی گزارنے کے لیے صرف صحت مند غذا کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ انسان کو دیگر لوازمات بھی پورے کرنے چاہئیں۔ ان میں غیر ضروری پریشانیوں سے نجات، اچھی نیند، ورزش، اچھی اور صاف آب و ہوا شامل ہے۔

انہوں نے کہا 'اگر آپ کی غذا میں مناسب مقدار میں نشاستہ، لحمیات، نمکیات اور حیاتین کے ساتھ وافر مقدار میں پانی اور ریشہ دار خوراک شامل ہوں تو ایسی خوراک کو متوازن غذا کہا جائے گا۔ ایسی غذا سے نہ صرف آپ صحت مند اور توانا رہتے ہیں بلکہ یہ آپ کو بیماریوں اور غیر ضروری تھکن اور موٹاپے سے بچاتی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ

انڈو گلوبل سوشل سروس سوسائٹی کی جانب سے اس ورکشاپ میں انورودھ سکسینہ، انتھونی، اندو کماری، وکاس اروڑا، جھولن اور ابو جی نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.