ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر انتظامیہ نے آئندہ 2022 اسمبلی انتخابات کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔ جس کے لیے ضلع کو 26 زونز اور 116 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ضلع میں پُرامن ووٹنگ کے لیے زونل اور سیکٹر مجسٹریٹس کا تقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تینوں اسمبلی حلقوں کے 49 پولنگ اسٹیشنز کو حساس Sensitive Booth in Gautam Budh Nagar اور 45 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ کے دن ان تمام مراکز کی اضافی پولیس فورس کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن Election Commission کے حکم پر گوتم بدھ نگر ضلع انتظامیہ نے اسمبلی انتخابات 2022 کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے، ہٹانے اور غلطیوں کو درست کرنے کی مہم جو کہ تقریباً ایک ماہ تک جاری رہی، اب ووٹر لسٹ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹر لسٹ کی اشاعت 5 جنوری کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹ پر نظر ثانی مہم
تینوں اسمبلی میں کل 552 پولنگ اسٹیشنز total polling stations in Gautam Budh Nagar بنائے گئے ہیں۔ جہاں 1754 بوتھ ہوں گے، جس میں 100 ماڈل بوتھ بنائے جائیں گے۔ جہاں سے ویب کاسٹنگ اور ویڈیو گرافی کی جائے گی۔
جیور اسمبلی حلقہ میں سب سے کم ووٹنگ بوتھ ہیں۔ یہاں صرف 419 پولنگ بوتھ ہیں، لیکن جیور اسمبلی میں سب سے زیادہ حساس بوتھ ہیں۔