ETV Bharat / state

جی بی نگر نوئیڈا میں 90 نئے کیسز کی تصدیق - مریضوں کی کل تعداد 3495 ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 90 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اسی کے ساتھ ہی ضلع میں متاثرین کی کل تعداد 3495 ہوگئی ہے۔ اب تک ضلع میں اس مہلک وبا سے 33 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جی بی نگر نوئیڈا میں 90 نئے کیسز کی تصدیق

author img

By

Published : Jul 13, 2020, 9:09 PM IST

ریاستی محکمہ صحت کے ذریعہ پیر کی شام جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوتم بودھ نگر میں 90 افراد کو کورونا وائرس انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 3495 ہوگئی ہے۔ یہ ایک تسلی بخش خبر ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ ضلع میں وبا کی وجہ سے اب تک 33 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

گوتم بودھ نگر ضلع کی انتظامیہ کے لیے یہ بڑی راحت کی بات ہے کہ ہر روز متاثرہ افراد کورونا کو شکست دے کر اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔24 گھنٹوں میں 106 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ، ضلع میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2590 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس وقت نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے مختلف کوویڈ اسپتالوں میں 872 افراد زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.