پولیس سپرنٹنڈنٹ جئے پرکاش نے ہفتہ کے روز یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ سے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس پیلی بھیت جارہی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ صبح دو بج کر پچاس منٹ پر سیرامئو شمالی علاقے کے باری بجیا گاؤں کے قریب دونوں گاڑیوں میں آمنے سامنے ٹکر ہوگئی جس سے دونوں گاڑیاں الٹ گئیں۔
حادثہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو اسپتال بھیجا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو خواتین اور پانچ مردوں کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں علاج کے دوران ایک بچے کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرکپور میں بی جے پی کی ہلّا بول ریلی
انہوں نے بتایا کہ اب تک ہلاک ہونے والوں میں سے چار کی شناخت ہوچکی ہے، ان میں ایک بہرائچ،ایک نیپال اور ایک لکھنؤ سے تعلق رکھنے والا جوڑا شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں بیشتر لوگ پیلی بھیت کے ہیں۔