ETV Bharat / state

Ration Card Surrender Campaign: بارہ بنکی میں اب تک 882 راشن کارڈ سرینڈر - راشن کارڈ سرینڈر

حکومت کی ہدایت پر ایسے لوگوں سے راشن کارڈ جمع کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے جو معاشی طور پر مضبوط ہیں۔ معاشی طور پر کمزور کنبوں کو غذائی تحفظ مہیا کرانے کے مقصد سے یہ مہم شروع کی گئی ہے۔ Ration Card Surrender Campaign

Ration Card Surrender Campaign: بارہ بنکی میں اب تک 882 راشن کارڈ سرینڈر

author img

By

Published : May 17, 2022, 4:59 PM IST

بارہ بنکی، یوپی: ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں معاشی طور پر کمزور تمام کنبوں کو غذائی تحفظ مہیا کرانے کے مقصد سے حکومتی ہدایت پر ضلع سپلائی افسر نے راشن کارڈ واپس کرانے کی مہم Ration Card Surrender Campaign شروع کی ہے۔ ضلع سپلائی افسر نے لوگوں سے راشن کارڈ جمع کرنے کی اپیل کی ہے۔ آئندہ محکمۂ سپلائی مستحقین کی تحقیقات کرا کر جبراً راشن کارڈ ضبط کرائے گا۔

Ration Card Surrender Campaign: بارہ بنکی میں اب تک 882 راشن کارڈ سرینڈر

دراصل حکومت کی ہدایت پر ایسے لوگوں سے راشن کارڈ جمع کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے جو معاشی طور پر مضبوط ہیں۔ اس ہدایت پر اب تک 882 راشن کارڈ جمع کیے جا چکے ہیں۔ راشن کارڈ صارفین کے کارڈ جمع کرنے سے سماج کے ان طبقوں کو غذائی تحفظ سے منسلک کرایا جا رہا ہے، جو معاشی طور پر کمزور ہیں اور کچھ وجوہات کے سبب وہ راشن کارڈ بنوانے کے لیے دفتر تک نہیں پہنچ پاتے ہیں۔ Ration Card Surrender Campaign

وہیں اب تک اس طرح کے 79 لوگوں کے راشن کارڈ بنوائے جا چکے ہیں۔ ابھی یہ عمل صارفین کی مرضی پر چھوڑا گیا ہے۔ اس کے بعد غیر مستحقین صارفین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کارڈ ضبط کرا لیے جائیں گے۔ ضلع سپلائی افسر راجیش کمار تیواری نے ان صارفین سے خاص طور پر اپیل کی ہے کہ جو صارفین راشن کارڈ کو شناختی کارڈ اور رہائش کی سند سمجھتے ہیں وہ بے خوف ہوکر کارڈ جمع کریں کیونکہ 2004 کے بعد سے راشن کارڈ صرف راشن لینے کے لیے ہی ہے۔ Ration Card Surrender Campaign

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.