میرٹھ: ریاست اترپردیش کے میرٹھ شہر میں ایک بزرگ خاتون کی ریس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک بزرگ خاتون ٹریک پر جانے کے بعد اڑن پری بن گئی۔ بزرگ خاتون نے 100 میٹر کی دوڑ میں حصہ لیا تھا۔ اور آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس 80 سالہ خاتون نے 100 میٹر کا فاصلہ صرف 49 سیکنڈ میں طے کیا۔ خاتون کے 100 میٹر کی دوڑ مکمل کرتے ہی لوگوں نے تالیاں بجانا شروع کر دیں۔ 80 سالہ خاتون کو اس طرح بھاگتے دیکھ کر بچے بھی حیران رہ گئے۔
وائرل ویڈیو میں بزرگ خاتون خود ہی تالیاں بجاتے ہوئے ٹریک پر بھاگنے لگیں۔ جب 80 سالہ خاتون دوڑ رہی تھی تو گانا چک دے انڈیا چل رہا تھا۔ بزرگ خاتون قدم بہ قدم دوڑتی رہی۔ اور تب ہی رکی جب اس نے 100 میٹر کی دوڑ مکمل کی۔ خاتون نے باقاعدہ ٹریک شوز کے ساتھ دوڑ لگائی تو لوگ بس دیکھتے ہی رہ گئے۔ ایک بزرگ خاتون کو ساڑھی پہنے دوڑتے ہوئے دیکھنا ہر کسی کے لیے تجسس کا باعث بن گیا۔خاتون کی صحت کا راز شاید یہی رہا ہے۔ Masters District Athletic Meet 2022
ای ٹی وی بھارت نے جب اس وائرل ویڈیو کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ ماسٹرز ڈسٹرکٹ ایتھلیٹک میٹ 2022 کا انعقاد کرڈا بھارتی اور گلوبل سوشل کنیکٹ نے کیا تھا۔ اس مقابلے میں ایک 80 سالہ خاتون نے 100 میٹر کی دوڑ 49 سیکنڈز میں طے کی۔ بیری دیوی بھرالا نے یہ کارنامہ ماسٹرز ایتھلیٹک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کرڈا بھارتی میرٹھ اور گلوبل سوشل کنیکٹ کے زیراہتمام وید انٹرنیشنل اسکول، میرٹھ میں منعقدہ پہلے ماسٹرز ڈسٹرکٹ ایتھلیٹک میٹ-2022 میں انجام دیا ہے۔ 80 Year Old Woman Won the 100 Meter Race
یہ بھی پڑھیں : Case Filed Against Parents مسلم خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے والے طلباء اور ملزم کی والدہ گرفتار