اترپردیش کےمظفرنگرمیں کورونا کے ریکارڈ 719 نئے مریض پائے گئے۔1447 صحتیاب ہوئے۔اور3 افراد کی موت ہوئی۔
اترپردیش کےمظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 719 نئے کیس پائے گئے، ساتھ ہی 1447 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک 202 کے قریب مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔
ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ اتوار کو بھی ضلع میں 719 مثبت کیس پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی رپورٹ میں 719 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 1447مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 5638 ہو گئی۔
مظفر نگر میں اب تک202 کے قریب کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 719 نئے کیس پائے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 18626 کے قریب متاثرہ افراد کو صحتیاب کر چکی ہے۔