اتر پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کے جی ایم یو نے 2528 کورونا نمونوں کی جانچ کی۔ جس میں 70 نئے کورونا مریض تصدیق ہوئی ہے۔ یہ تمام مریض اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے آئے ہیں، ان سب کے نمونے گزشتہ روز اضلاع کے ذریعے کے جی ایم یو میں بھیجے گئے تھے۔
اس کے بعد اب ان میں سے 70 افراد کی کورونا مثبت خبریں آچکی ہیں۔
کورونا مریضوں کی تعداد اس طرح ہیں۔'
- لکھنؤ سے 16
- کنجوج سے 08
- سنبھل سے 15
- ایودھیا سے 15
- انناؤ۔ 01
- شاہجہاں پور 05
- مراد آباد سے 10
اس طرح سے اترپردیش میں کُل کورونا کے 70 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد لکھنؤ، کنوج، سنبھل، ایودھیا، اناؤ شاہجہاں پور سمیت مراد آباد کو کنٹینمنٹ زون تبدیل کیا گیا ہے ۔کورونا کے تمام مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 21043 ہوگئی ہے۔ تو وہیں 13583 صحت یاب ہوئے ہیں۔ جبکہ اتر پردیش میں کورونا سے 630 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔