ETV Bharat / state

گوتم بدھ نگر: دہرے قتل کیس میں ملوث ملزمین گرفتار

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 4:22 PM IST

ضلع گوتم بدھ نگر میں پولیس نے دہرے قتل کیس میں ملوث ملزمین سمیت 7 بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

گوتم بدھ نگر: دوہرے قتل معالے میں 7 ملزمین گرفتار

ضلع گوتم بدھ نگر کے بادل پور تھانہ علاقے میں واقع گردھر پور گاؤں میں پولیس نے دہرے قتل میں ملوث ملزمین سمیت 7 بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ راستے کے معمولی سے تنازعے نے خونی شکل اختیار کر لی تھی جس میں فائرنگ میں دو ہلاک ہوئے تھے اور ایک شدید زخمی ہوا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون II) ہریش چندر نے بتایا کہ 'جمعرات کی صبح پولیس تھانہ بدلا پور امبیڈکر پارک کے قریب تفتیش کر رہی تھی۔'

اس دوران کار میں کچھ لوگ آتے ہوئے دیکھے گئے۔ ان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن شرپسندوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

وہیں پولیس کی فائرنگ سے دیویندر، رویندر اور بھوپال نامی تین شرپسند زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع سے فرار ہونے والے ان کے کچھ ساتھیوں کا تعاقب کیا اور انہیں گرفتار کرلیا۔

اس کی شناخت مہندرپال عرف الو، ستیندر، دھرمیندر اور جتیندر کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان شرپسند عناصر سے ایک کار، ایک پستول، ایک رائفل، گھریلو پستول، کارتوس برآمد ہوئی ہے۔ ان شرپسندوں نے منگل کے روز گردھر پور گاؤں میں معمولی تنازع میں سالک اور امِت کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ پریم نامی نوجوان ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہرے قتل میں ملزم دیویندر، رویندر اور بھوپال کی گرفتاری پر 25-25 ہزار روپے کے انعام اعلان کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.