اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا کے ایک ساتھ 66 مثبت کیسز ملنے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی۔ راحت و اطمینان کی بات یہ ہے کہ آج 75 مثبت مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
ضلع میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 1065 رہ گئی ہے۔ مظفر نگر میں اب تک 39 کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔
ضلع میں آج 650 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 66 مثبت کیس پائے گئے جبکہ دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ مثبت مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا ہے اور کچھ کو ہوم آسولیٹ کیا گیا ہے۔
ابتک تقریباً 2184 کے قریب متاثرہ افراد صحتیاب ہو کر گھر جاچکے ہیں۔ اس کی اطلاع ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کر کے دی ہے۔ جبکہ مزید جانکاری اے ڈی ایم نے دی۔