ETV Bharat / state

UP Judicial Services آر سی اے کے 6 طلباء نے یوپی جوڈیشل سروسز میں کامیابی حاصل کی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے 6 طلباء نے اتر پردیش جوڈیشل سروس سول جج (جونیئر ڈویژن) امتحان 2022 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

آر سی اے کے 6 طلباء نے یوپی جوڈیشل سروسز میں کامیابی حاصل کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 9:24 PM IST

علی گڑھ (اترپردیش) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے 6 طلباء نے اتر پردیش جوڈیشل سروس سول جج (جونیئر ڈویژن) امتحان 2022 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اتر پردیش پبلک سروس کمیشن نے 30 اگست (بدھ) کو اتر پردیش جوڈیشل سروس (سول جج جونیئر ڈویژن) بھرتی امتحان-2022 کا نتیجہ جاری کیا ہے۔ جس میں عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے 6 طلباء نے اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے ذریعہ منعقدہ اتر پردیش جوڈیشل سروس سول جج (جونیئر ڈویژن) امتحان 2022 میں کامیابی حاصل کی ہے جس میں دو طالبات بھی شامل ہیں۔

طلباء کی کامیابی پر آر سی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر صغیر احمد انصاری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ منتخب طلباء میں سبک مسکان (29 ویں رینک)، رمشا تنویر (133ویں رینک)، محمد قاسم (135 ویں رینک)، محمد عاصم چودھری (223ویں رینک)، آلوک کمار ورما (232ویں رینک) اور اعظم رحمانی (302ویں رینک) شامل ہیں۔ اے ایم یو کے کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے طلباء کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی، جب کہ رجسٹرار محمد عمران نے کہا کہ ان کی کامیابی دوسرے طلباء کے لئے بھی باعث تحریک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: Reform Meeting at Shahpur Muzaffarnagar مظفر نگر کے شاہ پور میں جمعیت علماء کا اصلاح معاشرہ اجلاس منعقد

واضح رہے تین ماہ قبل سول سروسز امتحان 2022 میں اے ایم یو کی ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے چھہ طلباء نے کامیابی حاصل کی تھی جس میں سے ایک طالب علم اسد علم نے 86 رینک حاصل کی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.