ETV Bharat / state

اوپو کمپنی کے چھ ملازمین میں کورونا کی تصدیق - موبائل کمپنی اوپو

اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں موبائل کمپنی اوپو کے چھ ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ کمپنی میں سبھی پروڈکشن کو روک دیا گیا ہے اور تمام ملازمین کے نمونے لیے گئے ہیں۔

6 employees report positive in oppo company greater noida uttar pradesh
اوپو کمپنی کے چھ ملازمین میں کورونا کی تصدیق
author img

By

Published : May 18, 2020, 5:47 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں شہر گریٹر نوئیڈا کے لک سر گاؤں میں واقع اوپو کمپنی میں چھ ملازمین کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جس کے بعد کمپنی میں موبائل بنانے کے کام پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اوپو کمپنی کے چھ ملازمین میں کورونا کی تصدیق

بتا دیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی کمپنی کو کھولنے کی اجازت نہیں تھی۔ لیکن نو مئی کو نئی گائڈلائن آنے کے بعد سے اوپو کمپنی میں کام دوبارہ سے شروع کیا گیا تھا۔ لیکن کمپنی کے ملازمین کی مثبت رپورٹ کی وجہ سے کمپنی کا کام روک دیا گیا ہے۔

6 employees report positive in oppo company greater noida uttar pradesh
اوپو کمپنی کے چھ ملازمین میں کورونا کی تصدیق

کمپنی میں صحت عملہ کے ذریعہ سینیٹائزیشن کا کام جاری ہے۔ بتا دیں کہ اس کمپنی میں 5000 کے قریب ملازمین کام کرتے ہیں۔ جس کے بعد تمام ملازمین کی جانچ کی جا رہی ہے اور کمپنی میں سینیٹائزیشن کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.