ریاست اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5716 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ریاست میں مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 241439 ہوگئی۔ جبکہ 74 نئی اموات کے ساتھ مہلوکین کی تعداد 3616 تک پہنچ گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس سے پہلی موت 2 مارچ کو درج کی گئی تھی۔ جس سے ٹھیک چھ مہینوں بعد آج ریاست میں مہلوکین کی تعداد 3616 ہوگئی ہے جو کہ 1.5 فیصدی ہے۔
اڈیشنل چیف سکریٹری (صحت) امت موہن پرساد نے بتایا کہ اس وقت ریاست میں 56459 ایکٹیو مریض ہیں۔ جبکہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 181364 ہے جن میں آج ریاست کے مختلف اضلاع سے ڈسچارج ہونے والے 4687 مریض بھی شامل ہیں۔
ہیلتھ افسر نے بتایا کہ منگل کو کل 136240 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے جس کے بعد ریاست میں ٹیسٹ کیے گئے مجموعی نمونوں کی تعداد 5913584 ہوگئی ہے۔
رامپور: فیصل خان لالا عام آدمی پارٹی میں شامل
مسٹر پرساد نے کہا کہ اس وقت 28609 مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں جو کہ ایکٹیو مریضوں کا 50 فیصدی ہے۔ ابھی تک 108056 پازیٹیو مریض ہوم آئیسولیٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے 79837 مریض ریکور ہوچکے ہیں۔
علاوہ ازیں 2796 پازیٹیو مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں جبکہ 262 مریض سیمی پیڈ جبکہ بقیہ مریض سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
مسٹر پرساد نے کہا کہ ریاست میں 62965 کووڈ ڈیسک ہیں جن کے ذریعہ سے 7.11 لاکھ مریضوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔