ETV Bharat / state

اترپردیش: اسٹرین ٹو کے تعلق سے محکمۂ صحت الرٹ - etv bharat urdu news

آٹھ دسمبر کے بعد لکھنؤ پہنچنے والے 183 برطانوی شہریوں میں سے 117 کی جانچ کرائی جاچکی ہے جبکہ درجنوں کا پتہ نہیں چل پارہا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 30, 2020, 12:31 PM IST

برطانیہ سے بھارت واپس لوٹے مسافروں کی مسلسل جانچ کرائی جارہی ہے۔ اسی درمیان میرٹھ میں ایک بچی اسٹرین ٹو سے متاثرہ پائی گئی ہے۔ برطانیہ سے واپس لوٹے دس دیگر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے سیمپل اسٹرین ٹو کی جانچ کے لیے بھیج دے گئے ہیں۔

بھارتی حکومت نے یونائیٹیڈ کنگڈم سے اترپردیش پہنچے 1655 لوگوں کی فہرست سونپی تھی جس میں سے 1090 افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

ابھی تک 565 مسافرین کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔ یہ مسافر اترپردیش کے مختلف اضلاع میں موجود ہیں۔ ایسے میں اگر ان میں کسی میں اسٹرین ٹو موجود ہوگا تو آئندہ دنوں میں حالات مزید سنگین ہوسکتے ہیں۔

آٹھ دسمبر کے بعد لکھنؤ آئے 138 برطانوی شہریوں میں سے 117 افراد کی جانچ کرائی گئی جس میں سے 114 افراد کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے جبکہ تین لوگوں کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ وہیں 21 مسافرین لکھنؤ سے باہر ہیں۔

ان مسافرین کے بارے میں مرکزی حکومت سے جو پتہ اور فون نمبر ملا ہے، اس پر مسافرین موجود نہیں ہیں لہذا یہ 21 مسافرین انتظامیہ کے لیے سر درد بنے ہوئے ہیں، ان کے فون نمبر پر مسلسل رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ ان کی جانچ کی جاسکے حالانکہ راحت کی بات یہ بھی کہی جارہی ہے کہ لکھنؤ میں اب تک 114 افراد کی جانچ رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔

برطانیہ سے واپس آنے والے مسافروں میں کووڈ 19 کی جانچ کے لیے ان کے سیمپل دہلی روانہ کیے جارہے ہیں لیکن اب جلد ہی اسٹرین ٹو کی جانچ لکھنؤ کے جی ایم یو میں کی جائے گی۔

دونوں وباؤ کی جانچ کے لیے مشین موجود ہے اور کچھ مزید سامان درکار ہیں جس کی تکمیل ہونے کے بعد سے کے جی ایم یو میں کووڈ اور اسٹرین ٹو کی جانچ شروع کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.