اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پہلے جہاں اس وائرس کی زد میں سب سے زیادہ آگرہ میں تھے، لیکن بعد میں نوئیڈا (گوتم بدھ نگر) میں اس وائرس کے مریض سب سے زیادہ ہو گئے تھے، لیکن اب پھر آگرہ اس معاملے میں پہلے نمبر آ گیا ہے۔
آگرہ میں سب سے زیادہ 104، نوئیڈا میں 64، میرٹھ میں 51، غازی آباد میں 27، شمالی میں 17، سہارنپور میں 28، سیتا پور میں 10، فیروزآباد میں 15، اور دارالحکومت لکھنؤ میں 32۔
اترپردیش میں کورونا وائرس صوبہ کے 41 اضلاع تک پہنچ گیا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے مثبت افراد کی تعداد 483 سے زائد ہو گئی ہے۔
لکھنؤ کی بات کی جائے تو یہاں پر 32 افراد مثبت ہیں، جن میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل تھا، جسے اب ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
![اپیل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-luc-01-covid19case-vis-7204798_13042020120929_1304f_00716_923.jpg)
کورونا شہر میں مزید نہ پھیلنے پائے اس کے لیے 12 علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے۔ صوبے میں اب تک 46 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
آگرہ سے 10، غازی آباد سے 5، نوئیڈا سے 13، میرٹھ سے 9، دارالحکومت لکھنؤ سے 5 کانپور، شاملی، پیلی بھیت اور کھیری سے ایک ایک لوگوں کو جو صحتمند ہو گئے تھے، انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک پانچ اموات ہوئی ہیں۔ بستی، میرٹھ، وارانسی، بلندشہر اور آگرہ میں ایک۔ ایک لوگوں کی موت ہوئی۔
جن ممالک میں کورونا پھیلا ہوا ہے، وہاں سے اتر پردیش میں اب تک 69 ہزار 556 لوگ واپس آئے ہیں۔ کورونا ٹیسٹ کے لیے اب تک کل 11855 سیمپل بھیجے گئے ہیں، جن میں 11250 کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے۔
اترپردیش میں لاک ڈاؤن 15 اپریل کو کھلنا تھا، لیکن اب امید یہی ہے کہ لاک ڈاؤن آگے بڑھا دیا جائیگا کیونکہ صوبہ کے 15 اضلاع کے کچھ علاقوں میں ہاٹ اسپاٹ بنائے گئے ہیں، جہاں سبھی کی آمد و رفت پر روک رہے گی۔
پولیس اور ضلع انتظامیہ اس کے لئے پوری طرح مستعد ہے۔ اس کے لئے ان علاقوں میں پولیس مائک کے ذریعے لوگوں سے اپیل کر رہی ہے کہ وہ کسی بھی حال میں باہر نہ نکلیں، ورنہ ان پر سخت کارروائی یقینی بنایا جائے گا، جس کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔
قابل ذکرہے کہ ان علاقوں میں کسی بھی طرح کی کوئی دوکان نہیں کھلے گی۔ وہاں کے باشندوں کو ضرورت کی چیزیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے دستیاب کروائی جائیں گی۔