ETV Bharat / state

لکھنؤ کے دیہی علاقوں سے 500 لوگوں کو قرنطینہ کیا گیا

دارالحکومت لکھنؤ کے دیہی علاقے موہن لال گنج میں محکمہ صحت کی ٹیم نے لاک ڈاؤن کے دوران 500 سے زائد افراد کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 5:24 PM IST

لکھنؤ کے دیہی علاقوں سے 500 لوگوں کو قرنطینہ کیا گیا
لکھنؤ کے دیہی علاقوں سے 500 لوگوں کو قرنطینہ کیا گیا

ملک میں لاک ڈاؤن کے بعد باہر سے آنے والے لوگوں کو شناخت کی جا رہی ہے۔ا ہے۔اس درمیان لکھنؤ کے دیہی علاقے موہن لال گنج میں 500 سے زائد افراد کی شناخت کی جا چکی ہے اور ان لوگوں کو قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے بڑے شہروں میں ملازمت کی تلاش میں جانے والے افراد اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں لوگوں کی شناخت کرکے قرنطینہ کے لئے پولیس انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں نہ صرف شہری علاقوں میں ہیں، بلکہ دیہی علاقوں میں بھی لوگوں کی شناخت کر رہی ہیں۔

دارالحکومت لکھنؤ کے موہن لال گنج دیہی علاقے میں اب تک 500 سے زیادہ افراد کی شناخت کرکے انہیں قرنطینہ کیا گیا ہے۔

وہیں ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے موہن لال گنج سی ایچ سی کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جیوتی کملے نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیم کے ذریعہ 500 سے زائد افراد کی شناخت کے بعد ان کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

انہیں سرکاری عمارتوں جیسے اسکول ، پنچایت گھر وغیرہ میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔ ان کی سفر اور طبی تاریخ کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 'ہم نے کچھ لوگوں کو ان کے گھر میں ہی قرنطینہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.