ETV Bharat / state

بنارس میں کورونا کے 50 نئے معاملے، باہر نکلنے پر پابندی - لا مجسٹریٹ

اترپردیش کے ضلع بنارس میں منگل کو 50 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1436 ہوگئی جبکہ کورونا متاثرین کے اموات کا ہندسہ 34 ہوگیا۔

50 new cases of Corona in Banaras, exit banned
بنارس میں کورونا کے 50 نئے معاملے، باہر نکلنا ہوا ممنوع
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 7:41 PM IST

بنارس میں کورونا وائرس کے بڑھنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تمام احتیاطی تدابیر ہدایات کے ساتھ ساتھ لوگوں کے بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے پر 31 جولائی تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔

آفیشیل ذرائع نے منگل کو بتایا کہ آج بی ایچ یو لیب سے موصول رپورٹ میں 50 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع میں مجموعی 1436 متاثرین میں سے 588 مکمل طور سے شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ 814 کا علاج ہنوز جاری ہے۔

کورونا وائرس کے معاملات میں لگاتار اضافہ ہوتا دیکھ ضلع انتظامیہ نے 31 جولائی تک بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنےپر پابندی لگا دی ہے اور جاری ہدایت پر پوری سختی سے عمل آوری کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

لا مجسٹریٹ نے بھی اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کئی طرح کی پابندیوں کا حکم جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.