ETV Bharat / state

آوارہ مویشیوں کی دیکھ بھال کے لیے 50 کروڑ روپے منظور

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 3:00 AM IST

اتر پر دیش حکومت نے ریاست میں آوارہ مویشیوں کی دیکھ بھال کے لیے 50.00کروڑ روپے کی رقم منظور کی ہے۔

50 crore sanctioned for care of stray cattle
آوارہ مویشیوں کی دیکھ بھال کے لیے 50 کروڑ روپے منظور

اس ضمن میں محکمہ مویشی پروری کے ذریعہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے محکمہ مویشی پروری کے ڈائریکٹر کو مویشی پناہ گاہ کو بہترین طریقہ سے چلانے کے ضمن میں ضروری ہدایت دی گئی ہے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ منظور شدہ رقم مویشیوں کے قیام اور ان کی دیکھ بھال کے لیے کام کرائے جانے اور اس کی مکمل ذمہ داری متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کی ہو گی۔

منظور شدہ رقم کا خرچ مویشی پناہ گاہ کے قیام، اسے چلانے اور مویشیوں کی دیکھ بھال کے لیے اگست اور ستمبر تک کیا جائے گا۔ منظور رقم کا استعمال 30روپے یو میہ کی شرح سے فی مویشی کیا جائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.