اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے تحصیل رام سنیہی گھاٹ کے احاطے میں واقع مسجد خواجہ غریب نواز کو منہدم کئے جانے کے بعد انتظامیہ مکمل طور سے مستعد ہے۔
اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جمعہ کی دوپہر میں تحصیل کے احاطے میں ٹہل رہے پانچ مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کیا اور پوچھ گچھ کے بعد سبھی کو جیل بھیج دیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ اتوار کی شب تحصیل رام سنیہی گھاٹ کے احاطے میں واقع ایک قدیم مسجد کو انتظامیہ نے غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیا جس کی وجہ سے اعتراف کے علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں۔
حالات کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے تحصیل رام سنیہی گھاٹ کے احاطے میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کردی جس کے بعد گزشتہ روز تحصیل کے احاطے میں ٹہل رہے 5 مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور پوچھ گچھ کے بعد ایف آئی آر درج کرکے جیل بھیج دیا۔
اس واقعے کی اطلاع اے ایس پی ساؤتھ منوج کمار پانڈے نے ایک بیان جاری کرکے دی ہے۔