ETV Bharat / state

علی گڑھ: بچہ چور گینگ کا پردہ فاش، 16 افراد گرفتار - اترپردیش کے ضلع علی گڑھ

ضلع علی گڑھ پولیس نے بچہ چوری کرنے والے گینگ سے 5 معصوم بچوں کو برآمد کیا۔ ساتھ ہی بچہ چوری گینگ کے 16 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

علی گڑھ : بچہ چور گینگ کا پردہ فاش، 16 افراد گرفتار

author img

By

Published : Jul 26, 2021, 6:20 PM IST

اترپردیش کے ضلع علی گڑھ اور آس پاس کے علاقوں سے بچے چوری کے واقعات شاید اب رک جائیں، کیوں کہ علی گڑھ پولیس کے ہاتھ ایک بڑی کامیابی لگی ہے۔ علی گڑھ پولیس نے بچہ چوری کرنے والے گینگ کے 16 افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔ بچہ چوری گینگ کے پاس سے پانچ بچوں کو برآمد کر ان کے اہل خانہ کو دینے پر انہوں نے جذباتی طور سے علی گڑھ پولیس اور ایس ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔

علی گڑھ : بچہ چور گینگ کا پردہ فاش، 16 افراد گرفتار

علیگڑھ ایس ایس پی کلانیدھی نیتھانی نے بیان جاری کرکے بتایا کہ ضلع علی گڑھ کے علاقے مہو کھیڑا پولیس اسٹیشن کے بورنا تہرائے پر چیکنگ کے دوران جہاں پولیس کو مخبر کی اطلاع پر تین افراد موٹر سائیکل پر ایک بچے کو چوری کرنے آرہے تھے، جب موٹر سائیکل کو روکا گیا تو مذکورہ تینوں افراد نے بھاگنے کی کوشش کی تو پولیس نے ان کو چاروں طرف سے گھیرکر انہیں پکڑ لیا پھر پوچھ گچھ کی تو انہوں نے اپنے نام دھوریودھن، انیل اور شبھم بتایا۔

تینوں ملزموں سے اچھی طرح سے پوچھ گچھ کرنے پر بتایا کہ آج ہم بچے کو چرانے آئے تھے اور اس سے قبل بھی ہم نے کچھ بچے چوری کر لئے تھے، ہم کچھ روپے کے فائدے کے لئے بچوں کی فروخت کرتے ہیں۔

غازی آباد کی وجے نگر اور صاحب آباد علاقے میں دو بچے، علی گڑھ کے گاندھی پارک تھانے کے علاقے سے دو بچے اور مہو کھیڑا پولیس اسٹیشن علیگڑھ سے ایک بچی چوری ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو پروفیسر ایم جے وارثی کی تحقیق نصاب میں شامل

علی گڑھ پولیس نے بچہ چوری گینگ سے محفوظ طریقے سے اب تک 5 بچوں کو بازیاب کرایا ہے اور 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ علی گڑھ ایس ایس پی نے پچیس ہزار روپے انعام اور پولیس ٹیم کو ایک تحسین خط پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بچوں کے اہل خانہ نے جذباتی طور پر علی گڑھ پولیس اور ایس ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.