ان لاک کے پہلے ہی دن یکم جون کو سینٹر پوائنٹ کے قریب ایل آئی سی سے جانے والے سی ایم ایس کمپنی کے کلیکشن ایجنٹ سے ایک دن میں 22 لاکھ 40 ہزار 700 روپے سے بھرا بیگ لوٹ کر بدمعاش فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔
ضلع علی گڑھ میں دن کی روشنی میں پیش آئے اس واقعہ نے علی گڑھ سے لے کر لکھنؤ تک پولیس انتظامیہ کی نیند اڑا دی تھی۔ جس کے بعد علی گڑھ ایس ایس پی، ڈی آئی جی کے ساتھ اے ڈی جی آگرہ زون نے بھی جاکر معائنہ کیا اور جلد سے جلد اس کا خلاصہ کرنے کی بات کہی تھی۔
آج پولیس نے اہم ملزم کیش کلیکشن ایجنٹ رجت شرما سمیت اس کے چار ساتھیوں کو تصادم کے دوران گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے ان کے پاس سے 12 لاکھ 21 ہزار روپے کے علاوہ سی ایم ایس کمپنی کا بیگ بھی برآمد کیا ہے جس میں نقدی لوٹ لی گئی تھی۔ اور دو چوری شدہ اسپلنڈر بائیک، طمنچے کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔
اس واقعے کے خلاصہ پر ضلع کے سی ایس ہوم نے پولس ٹیم کو 50 ہزار روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا۔
علی گڑھ ایس ایس پی منیراج جی نے کہا کہ اس واقعے کے بعد کیش وصولی کے ایجنٹ نے سول لائن تھانے میں تحریر دے دی تھی۔ کل ہم نے کلیکشن ایجنٹ رجت شرما کو معلومات حاصل کرنے کے لیے سول لائن تھانے پر بلایا تھا اسی رجت شرما سے پیسوں سے بھرا بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
اس کے بعد کل تک کی معلومات میں اس نے جو بیان دیا تھا ان دونوں بیانوں میں بہت کچھ الگ تھا دونوں بیانوں میں بہت کچھ الگ الگ بات ہو رہی تھی اور جب زور زبردستی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے سب کچھ صاف صاف بتایا کہ دو تین دنوں سے ساتھیوں کے ساتھ مل کر میٹنگ کی تھی کہ کیسےپیسوں کو لوٹا جائے اس واقعے کو انجام دیا جائے۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا خفیہ معلومات ملنے پر جب ہم برولہ علاقے کے پاس بدمعاشوں کو پکڑنے گئے تو پولیس پر بائک سوار بدمعاشوں نے گولی چلانا شروع کر دی جس میں دو افراد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، دو بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے دونوں زخمی امیت اور شیو کمار کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ دو ملزم سرجیت اور قالو اس معاملے میں فرار ہیں ان کو جلد ہی گرفتار کر ان سے بچے ہوئے پیسوں کی بھی وصولی کرنی ہے۔
اب تک کل 5 مجرم رجت شرما، ابھیشیک، روہت، امت ورما اور شوکمار گرفتار ہوئے ہیں۔