ETV Bharat / state

Road Accident in Aligarh علی گڑھ میں سڑک حادثہ، پانچ ہلاک - علی گڑھ پلول شاہراہ پر حادچہ

اترپردیش کے علی گڑھ پلول شاہراہ پر کرانا گاؤں میں بے قابو تیزرفتار بس نے کئی گاڑیوں کو ٹکر مارتے ہوئے جاگرن پارٹی لوگوں کوروند ڈالا جس میں پانچ لوگوں کی مو ت ہوگئی۔ ایس پی دیہات آشوتوش مشر نے بتایا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بس کے فرار کنڈکٹر کو گرفتار کر کے اس سےپوچھ گچھ کی جارہی ہے۔جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 2, 2022, 4:22 PM IST

علی گڑھ: اترپردیش کے علی گڑھ پلول شاہراہ پر کرانا گاؤں میں بے قابو تیزرفتار بس نے کئی گاڑیوں کو ٹکر مارتے ہوئے جاگرن پارٹی لوگوں کوروند ڈالا جس میں پانچ لوگوں کی مو ت ہوگئی۔ کئی دیگر زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا جن میں دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

پولیس نے آج یہا ں بتایا کہ کرانا گاؤں باشندہ گورو کےبیٹے کی منگل کو یوم پیدائش تھی اس مناسبت سے رات میں جاگرن کا انعقاد کیا تھا۔ دیر شام تقریبا ساڑھے سات بجے بلندشہر کے دھنورا سے میجک گاڑی میں سوار ہوکر جاگرن پارٹی میں پہنچے تھے۔

بتایا گیا کہ ٹپل کی جانب سے آنے والی بے قابو تیز رفتار ایک پرائیویٹ بس نے پہلے سڑک کنارے کھڑی ایک بگی کو زد میں لیتے ہوئے ایک الٹو کار میں ٹکر ماردی اور وہاں موجود چھ بائیکوں کو کچل دیا۔اس کے بعد بھی بس نہیں رکی۔آگے میجک گاڑی کو ٹکر مارتے ہوئے میوزک کا سامان اتار رہے جاگرن پارٹی کے اراکین کو کچل دیا۔ اس حادثے میں موقع پر ہی بلند شہر نوادا باشندہ امر سنگھ(32)ِضلع ہاپوڑ باشندہ(31) دنیش اور مدن بھگت(31) کی موت ہوگئی۔جبکہ جاگرن پارٹی کی بلند شہر باشندہ ایک دیگر زخمی سنتوش(21) اور دادری دنکور ضلع گوتم بدھ نگر باشندہ(45)جئے پرکاش کا ضلع گوتم بدھ نگر کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر ٹپل میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اسپتال میں زیر علاج گوتم بدھ نگر باشندہ ونود اور کرانا باشندہ سنی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

ایس پی دیہات آشوتوش مشر نے بتایا کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بس کے فرار کنڈکٹر کو گرفتار کر کے اس سےپوچھ گچھ کی جارہی ہے۔جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Morena Road Accident مورینا میں ڈمپر کی ٹکر سے جیپ میں سوار پانچ افراد کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.