اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرخواتین کو ہجوم کی گرفت سے آزاد کرایا۔
یہ حادثہ تب پیش آیا جب کچھ لوگوں نے بچہ چوری کی افواہ پھیلاکر پانچ خواتین کی پٹائی شروع کردی۔ اتنا ہی نہیں پولیس کی موجودگی میں بھیڑ نے ایک خاتون کے گود سے اس کا ایک برس کا بچہ بھی چھین کر لے جانے کی کوشش کی۔
یہ خواتین ابھی اپنے خاندان کے لوگوں کے ساتھ پانی پت میں رہائش پذیر ہیں۔
اس حادثہ سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس ملزمین کی شناخت میں لگی ہوئی ہے۔