ETV Bharat / state

Kushinagar Fire Incident کشی نگر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں سمیت چھ لوگوں کی موت - کشی نگر میں پانچ بچوں کی جل کر موت

کشی نگر میں آگ لگنے سے چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس آتشزدگی میں ایک خاتون اور پانچ بچے زندہ جل گئے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

Kushinagar Fire Incident
Kushinagar Fire Incident
author img

By

Published : Jun 15, 2023, 8:20 AM IST

کشی نگر: اترپردیش کے کشی نگر سے جمعرات کو انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک گھر میں پراسرار حالت میں آگ لگ گئی جس میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد زندہ جل گئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون اور پانچ بچے شامل ہیں۔ یہ آگ آدھی رات کو لگی، جس کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

پولیس کے مطابق یہ آگ رامکولہ تھانہ کے اردھا باپو نگر میں لگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کے وقت پورا خاندان گھر میں سو رہا تھا۔ آگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر لگی۔ پورا خاندان آگ کی زد میں آگیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم خاتون اور پانچ بچے زندہ جل گئے۔ پورا خاندان آگ میں پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے کسی کو بچایا نہیں جا سکا۔ پورا خاندان کچھ ہی دیر میں تباہ ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے اہلکار موقعے پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: Budaun Road Accident بدایوں میں سڑک حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین کی موت

ایس پی دھول جیسوال نے بتایا کہ آگ لگتے ہی گاؤں کے لوگ جمع ہوگئے۔ لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن تب تک چھ افراد کی موت ہو چکی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ سبزی تاجر نیمی کی بیوی سنگیتا (38 سال)، بیٹیاں انکیتا (10 سال)، لکشمی (9 سال)، ریتا (3 سال)، گیتا (2 سال) اور بابو (1 سال) آگ میں جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ایس ڈی ایم کپتن گنج کے ساتھ ریونیو اور پولیس ٹیم مزید کارروائی میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.