ETV Bharat / state

لکھنؤ: کورونا کے 487 نئے معاملے، پانچ کی موت

دارالحکومت لکھنؤ میں 52,045 مثبت کیسز ہیں جبکہ 703 لوگوں کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔ گزشتہ کچھ روز سے مثبت کیسز میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

corona
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 9:23 PM IST

اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 4,271 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 69 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ لکھنؤ میں آج 532 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 14 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔

لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 52,045 جبکہ 45,279 صحتیاب ہوئے اور 703 لوگوں کی موت ہوئی۔ اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 6787 ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اب شہر میں کورونا مثبت کیسز کم نکل رہے ہیں۔

لکھنؤ میں کورونا کا پھیلاؤ مزید بڑھتا ہی جا رہا تھا لیکن تین دنوں سے کورونا مثبت کیسز میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ 24 ستمبر کو 659، 25 ستمبر کو 580، 26 ستمبر کو 599، 27ستمبر کو 549، 28 ستمبر کو 550، 29 ستمبر کو 532 اور آج 487 مثبت کیسز آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.