اتر پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب ریاست میں 3 لاکھ 59 ہزار 898 افراد مثبت ہو گئے ہیں جبکہ اب تک 5153 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج کورونا کے 4,703 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 88 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
ریاست میں اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 594 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔لکھنؤ سے 36826، کانپور سے 17778،پریاگ راج میں 13127، گورکھپور سے 11682، غازی آباد سے 10391، نوئیڈا سے 9792، مراد آباد سے 6308، جونپور سے 4162، آگرہ سے 3903 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 5135 موت ہوئی۔لکھنؤ میں 604، کانپور شہر میں 598، پریاگ راج میں 24، وارانسی میں 228، گورکھپور میں 213، میرٹھ میں 214، بریلی میں 133، مراد آباد میں 133، آگرہ میں 118 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
اترپردیش میں ابھی 64164 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔لکھنؤ میں 9946، کانپور میں 4649، پریاگ راج میں 3506، وارانسی میں 2069، بریلی میں 1771 ایکٹو کیسز موجود ہیں۔