ETV Bharat / state

جونپور: 16 نئے کورونا مریضوں کی شناخت

author img

By

Published : May 21, 2020, 5:47 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں جمعرات کو 16 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع میں متاثرین کی تعداد 47 ہو گئی۔ اس میں سے 11 مریض شفایاب ہو چکے ہیں جبکہ ایک کی موت ہوئی ہے۔

جونپور: 16 نئے مریضوں کی شناخت
جونپور: 16 نئے مریضوں کی شناخت

ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ 'آج 16 نئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس میں سے 15 ممبئی اور ایک سورت سے واپس لوٹا ہے'۔ انہوں نے بتایا کہ 'ان مریضوں کو ملا کر اب ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد 47 ہو گئی ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ 'آج 40 نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔ اب تک ضلع میں 2324 نمونوں کی جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 1478 کی رپورٹ آ چکی ہے جبکہ 846 کی رپورٹ آنی باقی ہے'۔ انہوں نے بتایا کہ 'انتظامیہ کی جانب سے ضلع کو چار پورٹیبل وینٹی لیٹر بھی دسیتاب کرائے گئے ہیں جن کے قیام کا کام جلد ہی شروع ہو جائے گا'۔

قابل ذکر ہے کہ اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد 5336 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 127 ہو چکی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3435 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 45300 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 50 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 18 لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.