ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اتوار کو بھی ضلع میں468 مثبت کیس درج ہوئے۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔
اتوارکو موصول ہوئی رپورٹ میں 468 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 695 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔
اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 5150 ہو گئی۔ مظفر نگر میں اب تک160 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 468 نئے کیس پائےگئے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 14320 کے قریب متاثرہ افراد کو صحتیاب کر چکی ہے۔