ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس انفیکشن کے 42 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 10989 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 283 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم 6344 مریض صحتیاب ہوکر جاچکے ہیں۔
کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو)نے کل 1864 کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی ہے اس میں 42 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، ان میں لکھنؤ سے 12، ایودھیا سے پانچ، ہردوئی سے آٹھ، کنّوج سے دو، مرادآباد سے دو، سنبھل سے پانچ، شاہجہاں پور سے ایک، اور بارہ بنکی سے سات مریض شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ان تمام کو کوروناوائرس کے ہسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 42 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست بھر میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 10989 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 283 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست بھر میں کوانٹین کیے گئے مریضوں کی تعداد 7736 ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی 4482 مریضوں کو آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ 6344 متاثرہ کوروناوائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اور ڈسچارج ہوکر گھر جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ آٹھ جون سے مندر مسجد گرودوارے سمیت تمام طرح کی عبادت گاہوں اور شاپنگ مالز کو کھول دیا گیا ہے، اس کے لیے ضلع انتظامیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سماجی دوری پر پورا عمل کرنا ضروری ہے۔
وہیں بچوں کو کھیلنے کے لیے گیمنگ زون اور سینیما گھر پوری طرح بند رہیں گے۔
ضلع انتظامیہ نے شاپنگ مال میں جانے والوں پر شرائط عائد کی ہیں کہ جن لوگوں کے موبائل میں آروگیہ سیتو ایپ ہوں گے، صرف انہی کو شاپنگ مال میں داخلہ دیا جائے گا۔