نئی دہلی: دہلی کے بعد اب غازی آباد میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ جمنا اور گنگا ندی کے بعد اب ہنڈن ندی میں پانی کا سطح مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اس کی وجہ سے غازی آباد، نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے کئی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے ایک میدان میں ہنڈن ندی کا پانی داخل ہونے کی وجہ سے تقریباً 350 کاریں ڈوبی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
-
#WATCH | Noida, UP: Due to an increase in the water level of Hindon River, the area near Ecotech 3 got submerged due to which many vehicles got stuck. pic.twitter.com/a5WOcLCH02
— ANI (@ANI) July 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Noida, UP: Due to an increase in the water level of Hindon River, the area near Ecotech 3 got submerged due to which many vehicles got stuck. pic.twitter.com/a5WOcLCH02
— ANI (@ANI) July 25, 2023#WATCH | Noida, UP: Due to an increase in the water level of Hindon River, the area near Ecotech 3 got submerged due to which many vehicles got stuck. pic.twitter.com/a5WOcLCH02
— ANI (@ANI) July 25, 2023
نیوز ایجنسی اے این آئی نے اس ویڈیو کو ٹویٹ کیا ہے۔ ویڈیو گریٹر نوئیڈا کے ایکوٹیک 3 کے قریب کا بتایا جارہا ہے۔ ویڈیو میں کھلے میدان میں کھڑی سفید کاروں کی لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں اور ہر طرف سیلابی پانی ہے۔ پانی گاڑیوں کی چھتوں سے صرف چند انچ سے کم ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ اولا کیب کمپنی کا ایک یارڈ تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ جب قسطوں پر گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں کی جانب سے گاڑیوں کی قسطیں جمع نہیں کروائی گئیں تو کمپنی کی جانب سے ان گاڑیوں کو کھینچ کر یہیں پر رکھا جاتا ہے۔
ہنڈن ندی میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث نشیبی علاقوں سے کئی لوگوں کو بچا کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نوئیڈا سیکٹر 63 میں ایکوٹیک اور چھجرسی علاقہ شامل ہیں۔ گوتم بدھ نگر ضلع کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فائنانس اینڈ ریونیو اتل کمار نے بتایا کہ غازی آباد بیراج پر ڈاون اسٹریم میں ہنڈن میں خطرے کا نشان 205.80 میٹر ہے۔ جبکہ ہنڈن میں پانی کی سطح اس وقت 205.65 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ ہنڈن میں عام طور پر روزانہ 6 سے 7000 لیٹر پانی چھوڑا جاتا ہے۔ اس وقت 15360 کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ہنڈن ندی میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔ انتظامیہ ہر صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔