ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ویکسین کے کام کو بھی بخوبی انجام دیا جارہا ہے اور کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کورونا وبا کی دوسری لہر کے شروع میں ہی کچہری کیمپس کو مکمل بند کردیا گیا تھا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہی کیسز کی پیروی کی جا رہی ہے جو اب بھی جاری ہے۔
کچہری میں واقع ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سکریٹری محمد محتسب نے بتایا کہ گزشتہ دنوں میں ضلع بار ایسوسی ایشن میں کورونا وبا کی وجہ سے تقریباً 35 وکلاء کی موت ہوچکی ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ذریعے ٹیکہ کاری مہم بھی چلائی گئی ابھی تک ہم اس وبا سے ابھرے نہیں ہیں۔
اس میں جن وکلاء کی موت ہوئی ہے۔ ان کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ذریعے سب کچھ معمول پر آنے پر وکلاء کی مدد کی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سکریٹری کے ذریعے کچہری کیمپس میں سینیٹائزیشن اور ٹیکہ کاری مہم بھی چلائی گئی۔ کیمپس مکمل بند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بہت ہی ضروری کیس کی ورچول سنوائی کے لیے ہی ہم آرہے ہیں۔ اس کورونا وبا میں ہمیں ایسے بھی دن دیکھنے کو ملے جب ہم نے ہر روز اپنے ساتھی کو کھویا۔
مزید پڑھیں:
اسپوتنک ٹیکہ بھارت میں ہوگا تیار، سیرم انسٹی ٹیوٹ کو ملی منظوری
ایڈوکیٹ عثمان احمد صدیقی نے بتایا کہ گزشتہ 40 سے 45 روز سے ہمارے کیمپس مکمل بند ہیں۔ ہم ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی بتائی گئی ہدایات پر عمل آوری کر رہے ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر میں ہم نے تقریباً 40 وکلاء کو اب تک کھو دیا ہے۔ ان میں ہمارے کافی سینیئر وکیل بھی تھے اور نوجوان وکیل بھی تھے، جنہوں نے ابھی وکالت شروع ہی کی تھی۔