ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس انفیکشن کے 31 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 7476 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 201 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم 4410 مریض صحتیاب ہوکر جاچکے ہیں۔
کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو)نے جمعے کو 1216 کوروناوائرس کے نمونوں کی جانچ کی ہے جس میں 31 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، ان مریضوں میں لکھنؤ سے 11، کانپور سے چار، کنّوج سے ایک، مرادآباد سے آٹھ، ایودھیا سے تین، سلطانپور سے ایک، بارہ بنکی سے تین مریض شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ان تمام کو کوروناوائرس کے ہسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 31 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7476 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 201 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست بھر میں کوانٹین کیے گئے مریضوں کی تعداد 9556 ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی 2936 مریضوں کو آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ 4410 میں متاثرہ کوروناوائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اور ڈسچارج ہوکر گھر جاچکے ہیں۔
خیال رہے کہ شہر گورکھپور اور پیلی بھیت کو اب تک کورونا وائرس سے پاک اضلاع شمار کیا جاتا تھا، لیکن اب کورونا وارئرس نے وہاں بھی دستک دے دی ہے۔
محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رکم کیش نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ریاست میں اب کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 7476 ہوگئی ہے۔