ETV Bharat / state

اترپردیش میں 30 نئے کورونا مثبت کیسز

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 4:35 PM IST

کوروناوائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اس ضمن اب اترپردیش میں آج بھی 30 نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

اترپردیش میں 30 نئے کورونا مثبت کیسیز
اترپردیش میں 30 نئے کورونا مثبت کیسیز

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس انفیکشن کے 30 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 10566 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 275 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم 6185 مریض صحتیاب ہوکر جاچکے ہیں۔

کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو)نے کل 3412 کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی ہے اس میں 30 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، ان میں لکھنؤ سے نو، ایودھیا سے دو، ہردوئی سے آٹھ، کنّوج سے سات، ہاتھرس سے ایک، اور مرادآباد سے تین مریض شامل ہیں۔

کوروناوائرس کے کیسیز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اس ضمن اب اترپردیش میں آج بھی 30 نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں

خیال رہے کہ ان تمام کو کوروناوائرس کے ہسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 30 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست بھر میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 10566 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 275 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست بھر میں کوانٹین کیے گئے مریضوں کی تعداد 7719 ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی 4363 مریضوں کو آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ 6185 متاثرہ کوروناوائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اور ڈسچارج ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آٹھ جون سے شاپنگ مال کھول دیے گئے ہیں، اس کے لیے ضلع انتظامیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سماجی دوری پر پورا عمل کرنا ضروری ہے۔

وہیں بچوں کو کھیلنے کے لیے گیمنگ زون اور سینیما گھر پوری طرح بند رہیں گے۔

ضلع انتظامیہ نے شاپنگ مال میں جانے والوں پر شرائط عائد کی ہیں کہ جن لوگوں کے موبائل میں آروگیہ سیتو ایپ ہوں گے، صرف انہی کو شاپنگ مال میں داخلہ دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.