ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے گاؤں بھورا کلاں میں ایک دردناک حادثہ پیش آنے سے گاؤں میں افراتفری پھیل گئی۔
گھر کے ایک کمرے میں بند تین بچوں کی اس وقت موت ہوگئی جب دیر رات بچوں کے والدین بچوں کو ایک کمرہ میں بند کرکے بھٹہ پر کام کرنے چلے گئے تھے، اور بچوں کو مچھر سے بچانے کے لیے سوکھے گوبر کے اوپر مارٹین سلگا دیئے تھے جس کی وجہ سے کافی وقت گزرنے کے بعد بچوں کو سانس لنے میں پریشانی ہونے لگی اور دم گھٹنے لگا جس کی وجہ سے تینوں کی موت واقع ہوگئی۔