ETV Bharat / state

عدالتی احاطے سے ملزم فرار، 3 پولیس اہلکار معطل

اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں چوری کے الزام میں پیشی کے لئے پولیس کی نگرانی میں عدالت میں لائے گئے ملزم کے فرار ہوجانے کے بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے تین پولیس اہلکار کو معطل کردیا ہے۔

author img

By

Published : Aug 21, 2019, 2:16 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 6:50 PM IST

عدالتی احاطے سے ملزم فرار، 3 پولیس اہلکار معطل

سپرنٹنڈ نٹ آف پولیس ایس پی تروینی سنگھ نے بتایا کہ منگل کو اعظم گڑھ کے جہانا گنج تھانے کی پولیس چوری کے ملزم رام اودھ اور راج کمار کو گرفتار کر کے سی جے ایم عدالت میں پیشی کے لئے لے کر آئی تھی۔ اسی دوران عدالتی احاطے سے رام اودھ دونوں پولیس اہلکار سے نظریں چرا کر فرار ہوگیا۔

چور کے فرار ہونے پر پہلے دونوں پولیس اہلکار نے اپنی سطح پر اسے تلاش کرنے کی کوشش لیکن گھنٹوں بعد جب وہ اسے تلاشنے میں ناکام رہے تو اس کی اطلاع افسران کو دی۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع کے بعد پولیس کے اعلی افسران عدالت پہنچے اور پورے ضلع میں سخت چیکنگ مہم کا آغاز کیا لیکن دیر شام تک ملزم کا کوئی سراغ نہیں لگا۔مفرور ملزم کی تلاش میں پولیس کی کئی ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔ عدالت میں پیشی کے لئے ملزم کو لے کر آئے دونوں پولیس اہلکار سے پوچھ گچھ کے ساتھ ہی معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ایس آئی رام بہادر یادو،ہیڈ کانسٹیبل اما شنکر سنگھ، کانسٹیبل اجے کمار کو معطل کردیا گیا ہے۔

Intro:Body:

3 police officers suspended in uttar pradesh

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 6:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.