تینوں ایک ساتھ اپنے ایک دوست کی پھوپھی کے گھر سے واپس لوٹ رہے تھے۔ راستے میں کسی نامعلوم گاڑی نے تینوں کو کچل دیا۔
حادثے میں ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو نے علاج کے لئے ہسپتال لے جاتے وقت راستے میں دم توڑدیا۔ اس حادثےمیں موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی اور وہ جل کر خاک ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ 'ملّاواں کوتوالی علاقے میں کٹرا بلہور ہائی وے پر گوری چوراہے کے نزدیک بدھ رات بارہ بجے ایک نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار تین دوستوں کوکچلدیا۔ حادثے میں سنی شرما نامی نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کے زخمی ساتھیوں انکت اور اجے کو نازک حالت میں علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں دونوں کی موت ہوگئی۔'
پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔