جمعہ کی دیر رات ٹاٹا میجک بے قابو ہو کر گڈھے میں پلٹ گئی جس میں تین افراد کی موت ہو گئی جبکہ 30 افردا شدید زخمی ہیں۔ جانکاری ملنے پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو الگ الگ ہسپتال میں داخل کرایا ہے، جن کا علاج جاری ہے۔ تینوں لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
غور طلب ہے کہ جمعہ کی دیر رات اس وقت علی گڑھ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جب ایک کنبہ بزرگ کی تریوداشی کی آخری رسومات ادا کر راج گھاٹ سے ایک ٹیمپو( ٹاٹا میجک) کے ذریعے گھر لوٹ رہا تھا۔ اسی دوران ہائی وے پر اچانک بے قابو ہو کر ٹیمپو گڈھے میں پلٹ گیا جس میں تین افراد کی موت ہو گئی اور 30 لوگ شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد کنبہ کے لوگ چیخ و پکار کرنے لگے۔ راہگیروں کی مدد سے زخمیوں کو ایمبولنس سے جے این میڈیکل کالج بھیجا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے انہیں ضلع ہسپتال اور پنڈت دین دیال ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ہلاک شدہ بزرگ کے بیٹے درشن، بیٹی کی ساس کسما دیوی اور پی اے سی سے ریٹائرڈ پڑوسی بھگوان داس کو مردہ قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں:
خصوصی رپورٹ: کسانوں کے احتجاج کو 100 دن مکمل
اس حادثے سے متعلق ایس پی سٹی کلدیپ گناوت نے بتایا کہ تین افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ سبھی زخمیوں کا علاج جاری ہے، جو شدید طور پر زخمی ہیں انہیں ریفر کرنے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔