ETV Bharat / state

ٹرک پلٹنے سے ایک ہی گھر کے چار افراد ہلاک - accident

اترپردیش کے ضلع قنوج کے گوروسهائے گنج علاقے میں ٹائر پھٹنے سے لہسن بردار ٹرک سڑک کنارے جھونپڑی پر پلٹ گیا، جس سے وہاں سو رہے ایک ہی کنبے کے چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

ٹرک پلٹنے سے ایک ہی گھر کے چار افراد ہلاک
author img

By

Published : Jul 12, 2019, 4:39 PM IST

پولیس کے ترجمان نے اطلاع دی کہ رات تقریبا پونے دو بجے مین پوری کی طرف سے لہسن بردارٹرک کانپور کی جانب جا رہا تھا۔جی ٹی روڑ پر سرائے پریاگ میں ٹرک کا ٹائر پھٹ گیا، جس سے وہ بے قابو ہوکر سڑک کنارے سونےلال کی جھونپڑي پر پلٹ گیا۔

حادثے میں 40 سالہ سونےلال کے علاوہ اس کی اہلیہ 38 سالہ گڑیا، 10 برس کا بھتیجے ساحل اور 8 برس کے ٹھگوا کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ترروا میڈیکل کالج میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور کرین کی مدد سے پلٹے ٹرک کو اٹھایا اور اس کے نیچے دبی دو لاشوں کو نکالا گیا۔

حادثے کی وجہ سے کافی دیر تک گاڑیوی کی آمدو رفت متاثر رہی۔ انہوں نے بتایا کہ غریب سونےلال نے ٹین وغیرہ سے جھونپڑی بنا رکھی تھی اور اپنے کنبے کے ساتھ رہتا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.