اتر پردیش میں قنوج کے جلال پور علاقے میں سڑک حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت 30 برس کا اجت کمار ، 35 برس کے شکنتلا اور کانپور کا ایک سات برس کا لڑکا آیوش کے نام سے ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ جی ٹی روڈ پر جلال پور گاؤں کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بس وین سے ٹکرا گئی۔
وین سے ٹکرانے کے بعد بس سڑک کے کنارے کھائی میں جاگری۔ بس کے اٹھارہ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔
اطلاعات کے مطابق سات افراد جو شدید زخمی ہوئے تھے وہ وین میں سوار تھے۔
واقعے کے بارے میں اطلاع ملنے پر قنوج پولیس نے امدادی کام انجام دیا اور شدید زخمی مسافروں کو کانپور کے لالہ لاجپت رائے اسپتال منتقل کردیا۔
تین شدید زخمیوں کو جن کی حالت تشویشناک ہے کو تیروہ کے میڈیکل کالج اور اسپتال ریفر کردیا گیا۔
ہلاک ہونے والوں میں سونو نامی ایک شخص کا بیٹا ایوش ، جو اپنے بہنوئی کی آخری رسوم میں شرکت کے بعد فرخ آباد سے اپنے گھر واپس جارہا تھا۔
ادھر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نےلواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیر اعلی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور ریاستی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ انھیں بہتر علاج فراہم کریں۔